Live Updates

حکومت نے بال نون لیگ کی کورٹ میں پھینک دی ہے . فرودس عاشق اعوان

نون لیگ کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلوالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 نومبر 2019 12:53

حکومت نے بال نون لیگ کی کورٹ میں پھینک دی ہے . فرودس عاشق اعوان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 نومبر ۔2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کے بجائے انسانیت کو فوقیت دی لیکن شریف خاندان چاہتا ہے چمڑی جائے مگر دمڑی نہ جائے . اسلام آباد میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نواز شریف کی صحت پر سیاست چمکاتے ہوئے عوام کو یہ تاثردے رہے ہیں کہ حکومت انڈیمنٹی بانڈ سے سیاسی مقاصد حاصل کرے گی جو غلط ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ون ٹائم سہولت دی، جس کا مضحکہ خیز انداز میں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مذاق اڑا رہے ہیں جس پرافسوس ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا . معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کے کیسز میں بنیادی فرق ہے، پرویز مشرف کسی عدالت سے سزایافتہ نہیں تھے ناہی ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ماضی میں لیگی وزرا سابق صدر جنرل پرویزمشرف کے کیس پرسیاسی بیانات دیتے رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ سزایافتہ شخص کانام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالاجاتا تاہم حکومت نے رعایت دی اور بانڈز کا مقصد ایک قانونی تقاضا ہے انہوں نے اپیل مسلم لیگ (ن) سے اپیل کی کہ آپ کا ہمارا میچ ٹی 20 یا ون ڈے نہیں بلکہ لانگ سیریز ہے، اس لیے نواز شریف کی صحت پر سیاست سے گریز کریں اور ضمانتی باونڈ جمع کرائیں کیونکہ دونوں فریقین کو مستقبل میں ایک دوسرے سے میچ کھیلنے کے مواقع مل جائیں گے .

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاتی امرا میں آج ہونے والا اجلاس اس بات کا تعین کرےگا کہ وہ نواز شریف کو ملنے والی سہولت کا کس طرح فائدہ اٹھائیں گے حکومت نے بال ن لیگ کی کورٹ میں پھینک دی ہے .دوسری جانب مسلم لیگ (ن) تذبذب کا شکار ہے کہ اپنے قائد نواز شریف کا نام ای ایل سی سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور شہباز شریف پریس کانفرنس کریں گے .

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے بتایا کہ 'سپریم کورٹ کے ذریعے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مزکری قیادت کے زیر غور ہے انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اگلے ایک دو روز میں پٹیشن دائر کرسکتے ہیں دوسری جانب نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے ٹوئٹ میں حکومتی پیشکش کو حکومت کی بدترین مثال قرار دی .

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علماے اسلام (جے یوآئی) مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر کہا کہ روحانی اور مذہبی پیشوا اسلام آباد سے ہجرت کر گئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی ذاتی خواہش کی تکمیل کے لیے اسلام آباد میں سیاسی اسٹیج سجایا لیکن ان کا سارا اسکریٹ ختم ہوگیا . انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں ملک کی سلامتی و ترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے معاون خصوصی نے امید ظاہر کی کہ جو پلان بی دیا ہے، اس ڈرامے کی اگلی قسط اسی طرح فلاپ ہوگی جس طرح دھرنا ہوا انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی فنکاروں کی فنکاریوں سے آگاہ ہیں‘ مولانا فضل الرحمان صرف 13 کے اسکور پر ہی بولڈ ہوگئے .
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات