Live Updates

ترقی و خوشحالی کے لئے نجی شعبہ کا فعال ہونا اورامیر طقبہ کی اپنے ملک میں سرمایہ کاری ضروری ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام بین الاقوامی امن و ترقی کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب

جمعرات نومبر 13:12

ترقی و خوشحالی کے لئے نجی شعبہ کا فعال ہونا اورامیر طقبہ کی اپنے ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے لئے نجی شعبہ کا فعال ہونا اور امیر طقبہ کی اپنے ملک میں سرمایہ کاری ضروری ہے، موجودہ عالمگیریت کے دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کر سکتا، ترقی و خوشحالی کے لئے تزویراتی شراکت داری بنیادی شرط ہوتی ہے، ترقی و خوشحالی کے لئے کسی بھی ملک کے نجی شعبہ کا فعال ہونا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام بین الاقوامی امن و ترقی کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خزانہ نے سعودی عرب، چین اور ترکی کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ چند عشرے قبل ان ممالک نے جب ترقی کے سفر کا آغاز کیا اس وقت انہیں کوئی نہیں جانتا تھا لیکن باہمی اشتراک کے فارمولے پرعمل پیراہوتے ہوئے ان ممالک نے ترقی کی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب جسے صرف مذہبی لحاظ سے مقدس مقام کے اعتبار سے جانا جاتا تھا اسے بھی ترقی کے لئے دیگرممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا پڑا اور آج دنیا ان ممالک کی مثالیں پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری وقت کی ضرورت تھی لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے بعض ممالک کے ہاں اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان کے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان کم رہا اور آج بھی ترقی پذیرممالک پر صحیح معنوں میں انسانی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ دیگرممالک کو ان کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی حالات کی دگرگو ںصورتحال کی وجہ سے آج ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی ملک تنہا ترقی نہیں کر سکتا اس کے لئے تزویراتی شراکت داری اہم ہوتی ہے جو امن اور ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے لئے کسی بھی ملک کے نجی شعبہ کا فعال ہونا ضروری ہے کیونکہ جب تک امیر طقبہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی ممکن نہیں۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات