Live Updates

شہبازشریف ، حسین نواز ،مریم نواز صرف 7ارب کا بانڈ بچانے کیلئے نوازشریف کی زندگی سے کھیل رہے ہیں‘نعمان لنگڑیال

وزیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وضع داری دکھاتے ہوئے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے ‘صوبائی وزیر زراعت

جمعرات 14 نومبر 2019 13:41

شہبازشریف ، حسین نواز ،مریم نواز صرف 7ارب کا بانڈ بچانے کیلئے نوازشریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وضع داری دکھاتے ہوئے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی اور اب شہبازشریف ، حسین نواز ،مریم نواز صرف 7ارب کا بانڈ بچانے کیلئے نوازشریف کی زندگی سے کھیل رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جی او آر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ شریف خاندان کو پیسہ عزیز ہے ،اب جو ہوگا اس کے ذمہ دار شریف خاندان ہوگا ۔ پاکستانی قوم عمران خان کے دل میںبستی ہے اور عمران خان پاکستانی قوم کے دلوں میں راج کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن کا ناسور ختم کرنے کاتہیہ کررکھا ہے اور جب تک کرپشن کے ناسور کو دفنا نہ دیں وزیر اعظم عمران خان چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے ترجمان بانڈ دینے کی بات کریں نوازشریف کی زندگی سے نہ کھیلیں اور ان کاعلاج کروائیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی پالیسی پیار کرو ،پیار کا پرچار کرو اور کرپشن کاخاتمہ کرو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات