Live Updates

مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ، عمران خان نے 126اسکور کیا تھا ، فردو س عاشق اعوان

مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا، تاثر دیا جارہا ہے ،حکومت نے نواز شریف کے علاج پر سیاست کررہی ہے، معاو ن خصوصی

جمعرات 14 نومبر 2019 13:59

مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ، عمران خان نے 126اسکور کیا تھا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ، عمران خان نے 126اسکور کیا تھا ،مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا، تاثر دیا جارہا ہے ،حکومت نے نواز شریف کے علاج پر سیاست کررہی ہے، وزیراعظم نے سیاست کی بجائے انسانی ہمدری کو فوقیت دی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ نہیں،معاشی اعداد شمار مثبت سمت میں آگئے بڑھ رہے ہیں اس کیلئے ہمیں اپنا تعاون درکار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آ رہے ہیں،ایسا تاثر دیا گیا کہ شیورٹی بانڈز کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا جو غلط ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے سے سب کو منع کیا،نواز شریف کو صرف انسانی بنیاد پر علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوںنے کہاکہ جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کے کیسز میں بنیادی فرق ہے۔جنرل پرویز مشرف کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں تھے نا ہی ان کا نام ای سی ایل میں تھا،نواز شریف عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور انکا نام ای سی ایل میں تھا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بانڈز کا مقصد ایک قانونی تقاضا ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،بانڈز میں کیش رقم کا تقاضا نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق واپسی کی گارنٹی مانگی گئی۔

انہوںنے کہاکہ ہم ایک بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں،مسلم لیگ ن قائدین سے اپیل کرتی ہوں کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف انا کے خول سے باہر نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ انہوںنے کہاکہ سیاست ہوتی رہے گی تا ہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں ملک کی سلامتی و ترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے،مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ عوام سیاسی فنکاروں کی فنکاریوں سے آگا ہ ہیں،وزیراعظم عمران خان نے تباہ حال معیشت کو مستحکم کیا۔انہوںنے کہاکہ عوام ملکی ترقی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دینگے۔انہوںنے کہاکہ ایک سیاسی مہذبی شخصیت نے اسلام اباد سے رختے سفر باندھا ہے،انکے لیے بھی میں دعا گوں ہوں،جب بوری بستر گول ہورہا تھا تو سیاسی ورکر کوروتے ہوئے دکھ ہو رہا تھے،بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے نکلے۔

انہوںنے کہاکہ عوام ان لیڈروںکو انکی فنکارانہ صلاحیتوں سے انکو پہنچانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک معاشی استحقام کی طرف بڑھ عدم استحقام کرنے والی کسی سوچ کو عوام برداشت نہیں کریں گی،پارلیمنٹ فنکنشل ہے آئیں مل بیٹھ کر معاشی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر مل بیٹھ کر کام کریں۔انہوںنے کہاکہ عوامی مفاد میں جو بھی بل التواء کا شکار ان پر کام کو آگے بڑھائیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب 13کے سکور پر بولڈ ہوگئے ہیں ،عمران خان نے ایک سو چھبیس سکور کیا تھا،عمران خان نے عوام اور قانون میں بہترین اصلاحات کیلئے جہدوجہد کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات