میں نے عدلیہ نہیں سیاسی نقطہ نظر سے بات کہی ،

اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں ، غلام سرور خان

جمعرات 14 نومبر 2019 13:59

میں نے عدلیہ نہیں سیاسی نقطہ نظر سے بات کہی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے کہ میں نے عدلیہ نہیں سیاسی نقطہ نظر سے بات کہی ، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں ،عدالت سے معافی مانگنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ عدالت میں اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا،میں نے عدلیہ نہیں بلکہ سیاسی نقطہ نظر سے بات کہی،عدالتی فیصلے پر کوئی کمنٹ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر پھر بھی عدالت سمجھتی ہے تو میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں،اگر کسی کی بھی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں،عدالت سے معافی مانگنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سیاسی طور پر بات کی۔انہوںنے کہاکہ میں نے کہا شریف خاندان کی تاریخ یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ڈیل کی ہے اس بار بھی ہو سکتی ہے، اس کے باوجود عدالت اگر سمجھتی ہے یہ توہین عدالت ہے تو میں بیان واپس لیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان سے متعلق میرا موقف وہی ہے ۔