شیکسپئر نے لکھا تھا دنیا ایک اسٹیج ہے لوگ آتے ہیں کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، فواد چوہدری

جمعرات نومبر 14:12

شیکسپئر نے لکھا تھا دنیا ایک اسٹیج ہے لوگ آتے ہیں کردار ادا کرتے ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شیکسپئر نے لکھا تھا دنیا ایک اسٹیج ہے لوگ آتے ہیں کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے، اب نئے کردار ماضی کے ان کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔