1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل فیصل آباد میںہوگی

جمعرات 14 نومبر 2019 14:12

1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل فیصل آباد میںہوگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15 نومبر بروز جمعہ کو فیصل آباد میںمنعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 31 ویں اور مجموعی طورپر80ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل ۱ٓباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :