100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

جمعرات 14 نومبر 2019 14:12

100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی  کل ہوگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی ۱ٓج 15 نومبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوںنے بتایاکہ یہ رواں سال کی 33 ویںاور مجموعی طور پر28 ویں قرعہ اندازی ہو گی۔ انہوںنے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب ۱ٓج جمعہ کی صبح 11 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچنائو کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :