لاؤ س میں ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی

جمعرات 14 نومبر 2019 14:15

لاؤ س میں ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی
وینتیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) لاؤ س میں ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی۔ لاؤ س میں ڈینگی بخار میں شدت آنے کے باعث رواں سال 37 ہزار 700 شہری اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے دارالحکومت وینتیان اور ملک کے جنوبی صوبوں میں ڈینگی کے کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کرنے پر توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کو ڈینگی کے خاتمہ کی مہم میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ تمام ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کے بہترین انتظامات ناگزیر ہو گئے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ لاؤس کے وزیر صحت بونکونگ سیہونگ نے سالانہ جائزہ اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ سال تقریباً 5600 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور اس سے 15 اموات ہوئی تھیں لیکن ڈینگی بخار میں شدت اور بڑھتی ہوئی اموات سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :