Live Updates

خواجہ آصف نے نواز شریف کے واپس آںے کی گارنٹی دے دی

مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ورکرز ضامن ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔ خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 نومبر 2019 13:49

خواجہ آصف نے نواز شریف کے واپس آںے کی گارنٹی دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہما خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف خاندان کے دباؤ پر بیرون ملک جانے پر راضی ہوئے۔نواز شریف ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے تھے عدالتوں نے انہیں ریلیف دیا۔یہ اقتدار کل ہمارے پاس تھا۔اقتدار میں آکر سب بھول جاتے ہیں۔موجودہ حکمرانوں میں بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے۔

ہم نے اپنے دور میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کا احترام کیا۔۔فخر ہے نواز شریف کا کارکن ہوں۔ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیں میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں وہ واپس آئے گا ۔نواز شریف موت وحیات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اس صورتحال میں بھی نواز شریف "ووٹ کو عزت دو" کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم ضمانت دیتے ہیں نواز شریف واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کروڑوں عوام نواز شریف کے ضامن ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ورکرز ضامن ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر نہیں جانا چاہتے تھے جب وہ باہر جانے پر تیار ہوئے تو حکومت نے کھیلنا شرور کر دیا۔فروغ نسیم کے بیان نواز شریف اور پرویز مشرف کے لیے مختلف ہیں۔سرکاری ڈاکٹروں نے خود کہا کہ نواز شریف علاج کے لیے باہر جائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی تو انصاف کی بات کریں۔

نواز شریف کی صحت کو شطرنج کا مہرہ نہ بنائیں۔وزارت عظمیٰ کا عہدہ رکھنے والے کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی۔بڑے عہدے پر بڑی باتیں کی جاتی ہیں،چھوٹی نہیں۔الیکشن سب لڑتے ہیں لیکن دشمن تو نہیں بن جاتے۔خیال رہے کہ  حکومت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیے جانے کے بعد اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم نواز شریف گارنٹی کے طور پر رقم جمع کروائے بنا بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں سابق وزیر اعظم کو ہدایت کی گئی ہے کہ 80لاکھ پاونڈ،2کروڑ50لاکھ امریکی ڈالریا اس کے مساوی روپے جمع کروا کر بیرون ملک چلے جائیں۔ تاہم انہیں 4 ہفتے بعد پاکستان واپس آنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات