Live Updates

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت یوتھ ونگ کے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ مرحلہ، ٹورنامنٹ کا فائنل کلیم برادرز نے جیت لیا

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ہفتے کے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز القدیر گراؤنڈ خیطان میں ہو

جمعرات نومبر 14:05

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت یوتھ ونگ کے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ہفتے کے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز القدیر گراؤنڈ خیطان میں ہوا۔ اپنی دینی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ٹیم ممبران اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا جسکے بعد تلاوت قرآن مجید پیش کی گئی جس کی سعادت  عبدالرحمن شہباز نے حاصل کی۔


پہلے سیمی فائنل میچ میں جلیب یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر  فائٹر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فائٹر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے، جلیب یونائیٹڈ نے اپنا ہدف 8 اوورزمیں پورا کر لیا اورمیچ  میں مین آف دی میچ ایوارڈ محمد عاصم کو آل راونڈ کارکردگی پر ملا۔

(جاری ہے)


دوسرا سیمی فائنل میچ اے پی ڈی الیون اور کلیم برادرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے پی ڈی الیون نے ٹاس جیت کر کلیم برادرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کلیم برادرز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز اسکور کئے،  جواب میں اے پی ڈی الیون 8اووز اور 9 وکٹ کےنقصان پر صرف 50 رنز بنا سکی اور اس طرح مین آف دی میچ کلیم برادرز کےعاطف مظہر کو آل راونڈ کارکردگی پر ملا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل کلیم برادرز اور جلیب یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔

جلیب یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 8 اورز میں 9وکٹ کے نقصان پر 55رنز سکور کیے جس کے جواب میں  کلیم برادرز نے 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا، یوں ٹورنامنٹ کا فائنل کلیم برادرز نے جیت لیا۔

مین آف دی میچ ایوارڈ کلیم برادرز کے عبدالوحید کوشاندار بالنگ پر ملا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف و معزز شخصیات نے شرکت کی جس میں صدراسلامک ایجوکیشن کمیٹی حافظ حفیظ الرحمان، اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی سینئر قیادت کی جانب سے محمد یوسف، جاوید، فاروق شاد، ندیم قادری، مشتاق احمد، محمد انعام، اطہر مخدوم، صدف علی صدف، پاک بلڈ ڈونرز کے سرپرست اعلیٰ احسان الحق عنایت، پاکستان قرأت و نعت کونسل اور پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر عرفان عادل، ریڈیو کویت اردو سروس کے انچارج عبدالله عباسی،انجمن ارباب فکر و فن کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی، پاک پنجاب کبڈی کلب کے ڈائریکٹر چوہدری عبدالقدیر اور کوچ چوہدری نوید احمد اور  وسیم باجوہ  شامل تھے۔

   شرکاءنے  کھلاڑیوں اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں کے درمیان شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے۔
 ناک آوٹ مرحلے کے میچز میں ایمپائیرنگ کے فرائص زاہد نسیم، محمد شہباز، عمران شہزاد اور رفاقت علی نے سر انجام دیے جبکہ میچز کی سکورنگ یوسف شہباز، عبدالرحمان شہباز اور زاہد اقبال نے کی۔  آخر میں صدر یوتھ ونگ (اسلامک ایجوکیشن کمیٹی) ساجد ندیم اور ممبران نے حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات