قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں ، وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

جمعرات 14 نومبر 2019 14:47

قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں ، وزیرستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) قومی اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں اور وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں ‘ وزیرستان میں دھماکہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔