ڈیپ فشنگ پالیسی کا مسودہ جلد منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوایا جائے گا‘

تمام فشنگ ویسلز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا،, پارلیمانی سیکرٹری امور جہاز رانی جمیل احمد کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 14 نومبر 2019 14:47

ڈیپ فشنگ پالیسی کا مسودہ جلد منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوایا جائے گا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پارلیمانی سیکرٹری امور جہاز رانی جمیل احمد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ڈیپ فشنگ پالیسی کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے جسے جلد منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوایا جائے گا‘ تمام فشنگ ویسلز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید نوید قمر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری امور برائے جہاز رانی جمیل احمد خان نے کہا کہ جب تک ہم اپنی مچھلی کو عالمی معیار کے مطابق نہیں لائیں گے دنیا میں مارکیٹس میں رسائی مشکل ہے۔

پاکستان میں فشنگ ویسلز 24 میٹر سے بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ ڈیپ فشنگ پالیسی مرتب کرنے جارہے ہیں اس کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے۔ اس کو کابینہ میں لے جائیں گے۔ کیپ ٹائون معاہدے کی توثیق تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے حوالے سے پالیسی کا مسودہ عبدالقادر پٹیل کے حوالے کردیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام فشنگ ویسلز کو رجسٹرڈ کریں گے۔ اس وقت 15 ہزار سے زائد میں ماہی گیر کشتیوں میں سے پانچ ہزار تک رجسٹرڈ ہیں۔