حکومت معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ سات انڈسٹریل زونز کا فیز تھری شروع ہو چکا ہے، وزارت صنعت کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 14 نومبر 2019 14:47

حکومت معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ سات انڈسٹریل زونز کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزارت صنعت کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ سات انڈسٹریل زونز کا فیز تھری شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عظمیٰ ریاض کے سوال کے جواب میں وزارت صنعت کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے بتایا کہ سات انڈسٹریل زونز کا فیز تھری شروع ہو چکا ہے۔ حکومت معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی میں کوئی نیا صنعتی زون قائم نہیں کیا گیا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ملک میں صنعتی شعبہ کی شرح نمو بالترتیب 4.55 اور 4.92 رہی۔

متعلقہ عنوان :