وزارت ہائوسنگ نے بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی درخواستوں اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات جاری کردیں

جمعرات 14 نومبر 2019 14:54

وزارت ہائوسنگ نے بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزارت ہائوسنگ نے بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں‘ 178 درخواستیں جمع کرائی گئیں جبکہ 15 افسران کو پلاٹ الاٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران افضل کھوکھر کے سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 178 افسران نے بھارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ان میں سے 15 کو پلاٹ الاٹ کردیئے گئے ہیں۔