تھائی لینڈ سمیت چھ ممالک کو آلو کی برآمدات بڑھانے کے لئے منڈیوں تک رسائی کے لئے درخواست کی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمود سلطان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 14 نومبر 2019 14:54

تھائی لینڈ سمیت چھ ممالک کو آلو کی برآمدات بڑھانے کے لئے منڈیوں تک رسائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمود سلطان نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ سمیت چھ ممالک کو آلو کی برآمدات بڑھانے کے لئے منڈیوں تک رسائی کے لئے درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ ‘ ویت نام‘ چین ‘ انڈونیشیا‘ ترکی اور فلپائن کی منڈیوں تک رسائی کے لئے درخواست کی گئی ہے تاکہ آلو برآمد کیا جاسکے۔