وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 نومبر 2019 14:35

وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، مالاکنڈ، چترال،سوات،پشاور،لوئیر دیر، مانسہرہ، کوہاٹ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔

(جاری ہے)

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔تاہم لوگ اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے اور مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔