ڈاکٹروں نے نوازشریف کو وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لےجانے کی وارننگ دی ہے. مریم اورنگزیب
سابق وزیراعظم کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے، اسٹیرائڈز، انسولین اور دیگرادویات کی ہائی ڈوز سے جسم پر سوجن ہوگئی ہے. ترجمان مسلم لیگ نون
میاں محمد ندیم جمعرات 14 نومبر 2019 14:41
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے جائزے کے لیے شریف میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا ہے، محمد نوازشریف کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے، اسٹیرائڈز، انسولین اور دیگرادویات کی ہائی ڈوز سے نوازشریف کے جسم پر سوجن ہوگئی ہے، ان کے جسم پر منفی اثرات پر ڈاکٹرز کو فکر مندی، پریشانی اور گہری تشویش ہے، اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوز سے نوازشریف کو بلڈشوگر بھی بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز کے مطابق جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے معالجین کا کہنا ہے کہ جتناوقت ضائع ہو رہا ہے، اتنا ہی صحت کی بحالی کےامکانات کم ہو رہے ہیں معالجین کو تشویش ہے کہ نواز شریف کو دی گئی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات خطرہ بن سکتے ہیں، اسٹیرائیڈز اور ادویات کے باوجود پلیٹ لیٹس تیزی سے گر رہے ہیں جس پر معالجین کی تشویش بڑھ رہی ہے. مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اسیٹرائیڈز کی ہائی ڈوزپلیٹ لیٹس کی مقدار سفرکےقابل بنانے کے لیے مجبوراً دی جارہی ہے، پلیٹ لیٹس گرنے اور مطلوبہ علاج میں تاخیر نوازشریف کے لئے خطرناک ترین ثابت ہوگا. انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراءسمیت کرائے کے تمام ترجمان آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، یہ جاننےہوئے بھی حکومت دانستہ رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ حکومت کو انسانی بنیادوں پر ہمدردی ہوتی تو 15 قیمتی دن ضائع نہ کرتی، انسانی بنیادوں پر بے حس حکومت نے ضمانت دینا ہوتی تو 29 اکتوبر کو ضمانت دے دی جاتی، حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.