وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں بنے سٹور کی سیلیں توڑ دی گئیں

وفاقی وزیر کے قریبی عزیز نے وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں سٹور کھولا تھا

جمعرات 14 نومبر 2019 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں بنے سٹور کی سیلیں توڑ دی گئیں،میلوڈی میں سی ڈی اے کی جانب سے سیل کیا گیا سٹور بغیر اجازت کھول دیا گیا ،وفاقی وزیر کے قریبی عزیز نے وزارت مذہبی امور کی پارکنگ میں سٹور کھولا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے حکام کو سٹور کھولنے کیلئے شدید دبائو کا سامنا رہا ،سی ڈی اے نے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر سٹور بنانے پر فلور سیل کردیا تھا۔