بولیویا میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری،

مفرورصدرکی وطن واپسی اورا ن کے عہدے پربحالی کا مطالبہ

جمعرات 14 نومبر 2019 15:16

بولیویا میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری،
لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں ایک مرتبہ پھر مظاہرے شروع ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہروں کی تازہ لہر میں شامل افراد ایوو مورالیس کی وطن واپسی اور بطور صدر بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد عوامی مظاہروں کے بعد صدر مورالیس نے گزشتہ ہفتے ملکی فوج کے دباؤ پر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے میکسیکو میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے۔ خاتون سیاست دان جینین آنیز کو بولیویا کا عبوری صدر مقرر کیا جا رہا ہے اور انہیں ملکی سکیورٹی فورسز اور چرچ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ آنیز اب تک پارلیمان کا اجلاس بلانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :