برکس ممالک کا سالانہ اجلاس برازیل میں جاری،چینی صدرکی ٹرمپ پر تنقید

رکن ممالک کا سیاسی پروٹیکشن ازم کے عالمی معیشت پر خطرناک اثرات کا انتباہ، باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ

جمعرات 14 نومبر 2019 15:16

برکس ممالک کا سالانہ اجلاس برازیل میں جاری،چینی صدرکی ٹرمپ پر تنقید
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ابھرتی معیشتوں کے گروب برکس کا سالانہ اجلاس برازیل میں جاری ہے۔ چین، روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس کے دوران ان ممالک کے رہنماؤں نے سیاسی پروٹیکشن ازم کے عالمی معیشت پر خطرناک اثرات سے خبردار کرتے ہوئے باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کا نام لیے بغیر ان کی تجارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس برس برکس ممالک کے اجلاس میں انوویشنز کو کلیدی نکتہ قرار دیا گیا ہے۔