چین کی یوانٹونگ ائیر لائنز نے کراچی سے کاشغر کے لئے باقاعدہ کارگو سروس شروع کر دی

جمعرات 14 نومبر 2019 15:16

چین کی یوانٹونگ ائیر لائنز نے کراچی سے کاشغر کے لئے باقاعدہ کارگو سروس ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) چین کی فضائی کمپنی یوانٹونگ ائیر لائنز نے کراچی سے کاشغر کے لئے کارگو سروس کا باقاعدہ آ غاز کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یوانٹونگ ائیر لائنز کا کارگو طیارہ کراچی سے 9.25 ٹن کی کارگو جن میں یخ بستہ سمندری مصنوعات جن میں سویکڈ، آکوپس اور شرمپس شامل ہیں، لے کر سنکیانگ کے کاشغر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اترا ہے۔یہ کارگو روٹ کاشغر ائیر پورٹ کے لئے پہلا اور رواں سال لانچ کیئے جانے والاسنکیانگ ائیر پورٹ گروپ کا چھٹا مکمل کارگو روٹ ہے ۔ یوانٹونگ ائیر لائنز کا بوئنگ بی 757 طیارہ ہفتے میں ایک بار کراچی سے کاشغر کارگو لے کر جائے گا ۔اس فلائیٹ روٹ کو چارٹر آپریٹرز کے لئے خصوصی سبسٹڈی پالیسی کے تحت چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :