برطانوی شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے،سالگرہ کا جشن جاری

دو جون 1953 کو والدہ کی تاجپوشی پر ولی عہد بنے،برطانیہ کی بحری اورہوئی فوج میں خدمات انجام دیں،رپورٹ

جمعرات 14 نومبر 2019 15:27

برطانوی شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے،سالگرہ کا جشن جاری
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ اور ملکہِ برطانیہ کے صاحبزادے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے،برطانیہ میں شہزادے کی سالگرہ کا جشن جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کے سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس 14نومبر 1948 کو لندن میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

شہزادہ چارلس دو جون 1953 کو اپنی والدہ کی تاجپوشی پر ولی عہد بنے جبکہ 1970میں انہوں نے گریجویشن کیا جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی بحری اور ہوائی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

شہزادہ چارلس کی شادی 29 جولائی 1981کولیڈی ڈیانا سے انجام پائی لیکن اختلافات کے باعث ان میں 1996میں علیحدگی ہوگئی۔۔بعدازاں شہزادہ چارلس نے اپنی دیرینہ دوست کمیلا پارکر سے 2005میں دوسری شادی کر لی

متعلقہ عنوان :