کرد ہمارے بھائی لیکن اس نام سے پکارا جانے والا گروپ دہشت گرد ہے، اردوان

شام کی سرحد پرمتوقع سیف زون میں 6 ماہ سے 2 سال کے دوران ایک ملین مہاجرین کومقیم کرنے کا منصوبہ تیار ہے، گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 15:32

کرد ہمارے بھائی لیکن اس نام سے پکارا جانے والا گروپ دہشت گرد ہے، اردوان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کٴْرد ہمارے بھائی ہیں تاہم عام طور پر اس نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے دورہ کے دوران ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض حکام کی طرف سے کٴْردکے نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ہے، ترکی اصل کردوں کواپنے بھائیوں کی طرح دیکھتا ہے اور یہی نہیں بلکہ ترکی سب سے زیادہ کرد آبادی رکھنے والا ملک ہے تاہم جسے سب کٴْرد کہتے ہیں وہ اصل میں عام شہری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام کی سرحد پر متوقع سیف زون میں 2 سال کے دوران 10 لاکھ مہاجرین کو رکھنے کا منصوبہ تیار ہے۔