امریکی آلات کے بغیر اپنی مصنوعات کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں،چیئرمین ہواوے

ہواوے امریکی کمپنی کو اپنی ٹکنالوجی کا لائسنس مناسب اور بلا امتیاز شرائط پردیں گے،لی آنگ ہوا نے کا انٹرویو

جمعرات 14 نومبر 2019 15:36

امریکی آلات کے بغیر اپنی مصنوعات کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں،چیئرمین ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) دنیا کی بڑی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں میں شامل چینی ہواوے نے دعوی کیا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات پر انحصار کے بغیر اپنی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔اس امر کا اظہارہواوے کے چیئرمین لی آنگ ہوا نے عرب ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں بتایا۔ لی آنگ کے مطابق پانچ سو ملین صارفین کے لیے ہواوے موبائل سروسز کی تیاری ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم امریکی چپس اور آلات پر انحصار کے بغیر اپنی منصوعات کی فراہمی کا تسلسل یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہوا کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اپنے آلات کی سپلائی دوبارہ شروع کی تو ہم مال فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں سے آلات خریدتے رہیں گے۔ امریکا کی جانب سے ہواوے پر تجارتی پابندیوں کے بعد گوگل نے ہواوے کے سمارٹ فونز کے اینڈارئیڈ پارٹر پروگرام ختم کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

لی آنگ کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اس پابندی کا بڑا اثر ہمارے سمارٹ فونز پر پڑا کیونکہ امریکی اقدام کے بعد ہمیں گوگل موبائل سروسز اور گوگل ایکو سسٹم تک رسائی مشکل ہو گئی۔ تاہم اس پابندی سے ہواوے کے چین میں فون سیٹ کی فروخت متاثر نہیں ہوئی۔ اس پابندی کا زیادہ اثر ایشیا میں ہواوے فونز کی فروخت پر دیکھنے میں آیا۔انھوں نے کہا کہ ہواوے امریکی کمپنی کو اپنی ٹکنالوجی کا لائسنس مناسب اور بلا امتیاز شرائط پردیں گے۔