ایف بی آر نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا

لیاقت ہومیو پیتھک کلینک کے مالک کو20کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 14 نومبر 2019 16:39

ایف بی آر نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ،لال پل کے قریب واقع لیاقت ہومیو پیتھک کلینک کے مالک ڈاکٹر لیاقت علی کو20کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق لیاقت ہومیو پیتھک کلینک کے مالک ڈاکٹر لیاقت علی کا 3سال کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا گیا ،ڈاکٹر لیاقت علی نے سال2016تا2018اپنی مجموعی آمدن 15لاکھ روپے ظاہرکی ۔

تاہم ڈاکخانوں کے ذریعے ارسال کی گئی ادویات اور آمدن کا 3سالہ ریکارڈ حاصل کیا گیا تو2016تا 2018 ڈاکخانوں کے ذریعے 26کروڑ روپے موصول ہوئے۔ڈاکٹر لیاقت علی نے بذریعہ ڈاکخانہ بھجوائی گئی ادویات کی کروڑوں روپے کی آمدن چھپائی۔ ایف بی آر نے لیاقت ہومیوپیتھک کلینک کے مالک ڈاکٹر لیاقت علی سے 26نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :