Live Updates

کراچی میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے کیس میں اہم انکشافات

آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے غلام پٹنی گروپ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں،ذرائع

جمعرات 14 نومبر 2019 16:48

کراچی میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے کیس میں اہم انکشافات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) شہر میں گزشتہ دنوں عزیز آباد میں قتل ہونے پی ٹی آئی رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اکتوبر میں عزیز آباد کے علاقے میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما آصف چکلی کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کے غلام پٹنی گروپ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

(جاری ہے)

آصف چکلی کے قتل سے ایک روز قبل غلام پٹنی گروپ کی جانب سے بھتہ کی دھمکیاں ملی تھیں۔غلام پٹنی اس سے قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور رہائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھاجہاں سے وہ جرائم کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔آصف چکلی پر حملے میں ملوث غلام پٹنی گروپ کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ پٹنی گروپ بھتہ نہ دینے پر اشتیاق گنجا سمیت دیگر بکیز کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات