ٹماٹر سے لوڈ گاڑیاں ایران سے پاکستان آنے کو تیار
پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت واپس معمول پر آنے کا امکان
مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 نومبر 2019 16:28
(جاری ہے)
ایران سے ٹماٹر سے لوڈ گاڑیاں بارڈر پر پہنچ گئیں۔
تاہم ہڑتال کی وجہ سے سپلائی رکنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایران سے ایک مہینے کے لیے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔مذکورہ فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی (ایم این ایف ایس)، درآمد کنندگان ، وزارت تجارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا۔ ایم این ایف ایس کے وفاقی سکریٹری محمد ہاشم پوپلزئی نے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہاں ، ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کے مطابق درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کے لیے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔ اگرچہ حکومت نے خریداری کے لیے کوٹے کی وضاحت نہیں کی تاہم ٹماٹر درآمدات کے لیے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔ دوسری جانب حکومت کو یقین ہے کہ سندھ سے اگلے دو سے تین ہفتوں میں ٹماٹر اور پیاز کی نئی فصل مارکیٹ میں آجائے گی۔ اس دوران ایران سے درآمدات کسی حد تک اس خلا کو پٴْر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔توقع ہے کہ اگلے چار دن میں ٹماٹر پاکستان پہنچ جائیں گے۔پاکستان کی جانب سے تفتان بارڈر پر ٹماٹروں کی ترسیل کے لیے ایران کا محکمہ سرٹیفکیٹ پیش کریگا۔ خیال رہے کہ ٹماٹر کی کراچی میں فی کلو قیمت 250 رپے تک جا پہنچی تھی جب کہ سرکاری لسٹ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے۔ شہر قائد میں مٹر کی قیمت 180 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہوگئی ۔ لاہور میں بھی سبزیی فروش اپنی مرضی کے دام وصول کر رہے ہیں۔ شہر لاہور میں ٹماٹر 165 سے بڑھ کر 190 اور 240 روپے فی کلو پر فروخت کیے جا رہے ہیں جب کہ آلو کی فی کلو قیمت 55 سے بڑھ کر 70 اور پیاز کی 65 سے 90 روپے ہوگئی ہے۔ 330 روپے فی کلو والا ادرک 360 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں لیکن سبزی منڈی کے مالکان اور سبزی فروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پشاور میں ٹماٹر80 کی بجائے 120 روپے فی کلو، پیاز 50 کی بجائے 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ جبکہ مٹرکی قیمت 90 سے بڑھ کر 140 روپے ہوگئی ہے۔ خیرپور میں بھی ٹماٹر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ۔ جبکہ ملتان اور سرگودھا میں بھی ٹماٹر 120 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر ہر سالن کا اہم جزو ہے جو تقریباً تمام اقسام کے سالن میں ہی استعمال ہوتا ہے۔ خواتین نے ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول اتھارٹی اس معاملے کا نوٹس لے کر من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے عوام کو ریلیف دے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.