سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، سینیٹر شیری رحمان کا ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 14 نومبر 2019 16:56

سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، سینیٹر شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری شدید علیل ہیں، انہیں صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آصف علی زرداری کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔