کویت، وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح اپنے منصب سے مستعفی ہو گئے

جمعرات 14 نومبر 2019 17:10

کویت، وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح اپنے منصب سے مستعفی ہو ..
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) کویت کے وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے ۔کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والے کویتی وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کواپنے منصب کے علاوہ اپنی کابینہ کے استعفے بھی پیش کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کویتی حکومت کے سرکاری ترجمان طارق المیزرم نے زیادہ تفصیلات میں جائے بغیر اپنے ایک غیر مفصل بیان میں کہاہے کہ حکومتی کاموں میں جدت ، تیزی اور تنظیم نو کے لیے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑا ۔

کویت میں وزیراعظم اور کابینہ کی جانب سے مستعفی ہونے کے اقدامات ایسے موقع پر سامنے آئے جب پارلیمنٹ میں حکومتی اراکین کی جانب سے متعدد اپیلیں سامنے آئی ہوئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تیل کی دولت سے مالا مال اسلامی ملک کویت کو بار بار کابینہ میں ردوبدل کا عمل سے گزرنا پڑتا ، حالیہ کابینہ کی تشکیل گزشتہ 2 برس سے بھی کم عرصہ قبل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :