وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ اداروں کی بہتری کیلئے اگلے سال سائنس و ٹیکنالوجی سیکٹر کا بجٹ 1500 فیصد بڑھائیں گے،وفاقی وزیر فواد چوہدری

جمعرات 14 نومبر 2019 17:20

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ اداروں کی بہتری کیلئے اگلے سال سائنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ اداروں اور انکی مزید بہتری کیلئے اگلے سال سائنس و ٹیکنالوجی سیکٹر کا بجٹ 1500 فیصد بڑھائیں گے۔ جمعرات کو یہاں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ پالیسیاں بھی تبدیل ہو رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کے غلط استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیسے انٹرنیٹ کے غلط استمعال کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 1952 میں پی سی ایس آئی آر بنا اس جیسا کو ئی ادارہ نہ تھا جبکہ 1964 میں ہم نے واٹر ریسورسز پر ریسرچ کونسل قائم کی اور 90 میں ساؤتھ ایشیاء میں پہلے ممالک میں تھے جنہوں نے موبائل فون متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سول اور ملٹری ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ محکموں میں تعاون نہیں، سول آر اینڈ ڈی اور ملٹری ریسرچ اداروں میں تعاون ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں یہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے، حکومت کاکام پرائیویٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگی طیارے بنانے واکے پہلے سات ممالک میں شامل ہے ۔