محکمہ موسمیات نے کراچی میں(کل) موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی

بارش کے 48 گھنٹے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلیں گی ،درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع

جمعرات 14 نومبر 2019 17:20

محکمہ موسمیات نے کراچی میں(کل) موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل ( جمعہ) کو موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی، بارش کے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے موسم بھی تبدیل ہونے لگاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہورہا ہے جس کے نیتجے میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع اور بالخصوص کراچی میں 15 نومبر کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے 48 گھنٹے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔