گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہیپاٹائٹس فری سکر یننگ کیمپ کا اہتمام

جمعرات 14 نومبر 2019 17:33

گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی علامہ اقبال انٹر ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہیپاٹائٹس فری سکر یننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ‘سول ایوی ایشن’پائلٹس ‘ایئر ہوسٹس ‘ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں اور دیگر عملے کی فر ی سکریننگ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایئرپورٹ پر لگائے جانیوالے کیمپ میں سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر فہیم ‘سندس فائونڈیشن کی ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر ڈاکٹرز نے سو ل ایوی ایشن سمیت دیگر شعبہ کے اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے جبکہ ہیپاٹائٹس کے مر ض میں مبتلا اہلکاروں کا فری علاج بھی شروع کرد یا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سول ایوی ایشن’پائلٹس ‘ایئر ہوسٹس ‘ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں سمیت جن بھی اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس کے مر ض کی تصدیق ہو رہی ہے انکا مکمل طور پر فری علاج بھی کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور 1122کے اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں بھی فری سکریننگ کیمپ لگا رہے ہیں مگر اسکے ساتھ ساتھ عوام کیلئے بھی یہ سہولت مکمل طور پر فری ہے جسکے لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فری سیکریننگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں جسکے لئے ہمیں اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ‘ حجاز ہسپتال اور سندس فائونڈیشن سمیت14این جی اویز کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں این جی اوز ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ملکر کام کر نے جا رہی ہیں، ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کا گندہ پانی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جن سے عوام کو آگاہی دینا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔