سینئر وزیر برائے کھیل کا کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی مراد خان کے لیے تہنیتی پیغام جاری

جمعرات 14 نومبر 2019 17:36

سینئر وزیر برائے کھیل کا کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی ..
پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے کراٹے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے مراد خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد خان نے گولڈ میڈل حاصل کرکے صوبے کا نام روشن کیا ہے، مراد خان خیبر پختونخوا کا پہلا کھلاڑی ہے جس نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا،, اپنے تہنیتی پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ مراد خان کو بین الاقومی سطح پر ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ صوبے کا نام روشن کرسکیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مراد خان جیسے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے جلد ماہانہ معاوضہ پروگرام بھی شروع کرے گی،جس سے باصلاحیت نوجوان معاشی طور پر مستحکم ہوکر کھیلوں پر توجہ دیں گے اور کھیلوں میں اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کریںگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے جوش وخروش اور عوام کی دلچسپی سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام امن چاہتے ہیں، صوبے میں میگا ایونٹ کے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام جارہا ہے، نو سال بعد صوبے میں نیشنل گیمز کا انعقاد نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے، اس بار نیشنل گیمز کے مقابلے صوبائی دارالحکومت کے علاوہ صوبے کے دیگر 5 شہروں میں بھی جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بار خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی ہے 27 مقابلوں میں خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :