ہائیر ایجوکیشن زونل باسکٹ بال مقابلوں میں ڈگری کالج مانسہرہ نے ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:37

ہائیر ایجوکیشن زونل باسکٹ بال مقابلوں میں ڈگری کالج مانسہرہ نے ٹورنامنٹ ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ہائیر ایجوکیشن زونل باسکٹ بال مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج مانسہرہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ایبٹ آباد کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ڈگری کالج مانسہرہ کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایبٹ آباد کی ٹیم کو ون سائیڈ مقابلہ میں تبدیل کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے ریفری کے فرائض انٹرنیشنل کوچ تمریز خان اور سردار اجمل نے انجام دیئے۔ سیکرٹری باسکٹ بال ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ تمریز خان نے ٹیم کوچ فیصل الله یار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمدہ کوچنگ کی بدولت ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :