33 ویں قومی گیمز : آرمی کی ٹیم 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی

جمعرات 14 نومبر 2019 17:40

33 ویں قومی گیمز : آرمی کی ٹیم 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) 33 ویں قومی گیمز کے جوڈو ایونٹ میں 6 میڈلز کا فیصلہ ہو گیا جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ واپڈا کی ٹیم ایک سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایبٹ آباد کے بلوچ رجمنٹل سنٹر میں ہونے والے جوڈو مقابلوں کی 50 کلو گرام کیٹگری میں آرمی نے پہلی، نیوی نے دوسری اور ہائیر ایجوکیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

55 کلوگرام میں واپڈا نے پہلی، ریلویز نے دوسری اور آرمی نے تیسری، اوپن ویٹ کیٹیگری میں آرمی پہلے، نیوی دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر رہا۔ خواتین مقابلوں میں 40 کلوگرام میں آرمی اول، واپڈا دوئم اور ریلویز سوئم رہا۔ 44 کلوگرام کیٹگری میں آرمی پہلے، واپڈا دوسرے اور پنجاب تیسرے نمبر پر رہا۔ ان مقابلوں میں 13 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ اولمپکس مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرنے والے ملک کے نامور کھلاڑی شاہ حسین شاہ بھی ان مقابلوں میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد میں کھیلوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :