ایبٹ آباد میں جاری 33 ویں قومی کھیلوں کے خواتین رگبی مقابلے فائنل مرحلے میں داخل

جمعرات 14 نومبر 2019 17:40

ایبٹ آباد میں جاری 33 ویں قومی کھیلوں کے خواتین رگبی مقابلے فائنل مرحلے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ایبٹ آباد میں جاری 33 ویں قومی کھیلوں کے خواتین رگبی مقابلے فائنل مرحلہ میں داخل ہو گئے۔ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ ایبٹ آباد کے کنج فٹ بال گرائونڈ میں منعقدہ اس ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے میزبان کے پی کو مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 46 سکور سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ریلویز کو 27-0 کے سکور سے زیر کیا اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے مرحلے میں واپڈا نے بلوچستان اور کے پی کی ٹیموں کو 49-0 کے سکور سے شکست دی۔ آرمی نے ریلویز کو 27-0 سے اور کے پی نے سندھ کو 10-0 سے ہرایا۔ سندھ اور بلوچستان کا میچ بغیر کسی سکور کے برابر رہا۔ ایبٹ آباد میں کھلاڑی بہتر انتظامات کی وجہ سے مطمئن نظر آئیں۔