ایبٹ آباد میں 33 ویں قومی گیمز میں تائیکوانڈو کے مقابلے جاری، 20 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:40

ایبٹ آباد میں 33 ویں قومی گیمز میں تائیکوانڈو کے مقابلے جاری، 20 گولڈ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) 33 ویں قومی گیمز میں تائیکوانڈو کے مقابلے ایبٹ آباد میں جاری ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق 20 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے جس میں آرمی 14 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کر کے 462 پوائنٹس کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان واپڈا 6 سونے، 8 چاندی اور 4 کانسی کے میڈلز لے کر 316 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ایئر فورس 4 چاندی اور 11 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 159 پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر فائز ہے۔

ایبٹ آباد ثانوی تعلیمی بورڈ ہال میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں 13 مردوں اور خواتین کے ایونٹس ہوتے ہوئے مردوں کے 63 کلو گرام میں واپڈا کے محمود اول، ہائیر ایجوکیشن کے نور دوسرے، کے پی کے فرمان اور آرمی کے مبین تیسرے نمبر پر رہے، 74 کلو گرام میں واپڈا کے نوید نے گولڈ، آرمی کے سلمان نے چاندی اور پی اے ایف کے گلبدین اور کے پی کے ابرار کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، مڈل 87 کلوگرام واپڈا کے سعد سونے، کے پی کے طارق چاندی آرمی کے آفنان اور ریلو یز کے فہیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

انڈر20- میں آرمی کے نوید شہزاد، پی اے ایف کے خضر اور کے پی اور ریلویز کے فہد علی بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پومسے انڈر 30- میں آرمی کے شہباز، واپڈا کے رجب ایوب، پی اے ایف کے نعمان اور ہائیر ایجوکیشن کے انس اور اپومسے انڈر 40 میں واپڈا کے ارشاد، آرمی کے مدثر، پی اے ایف کے اسلام اور ریلویز کے یاسر کامیاب رہے۔

پومسے میں ہی 41 سے 50 سال تک کی کیٹگری میں آرمی کے عارف منظور، ریلویز کے مجاہد حسین، پی اے ایف کے نعمان اور ہائیر ایجوکیشن کے انس بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنی اپنی ٹیموں کیلئے جیتنے میں کامیاب رہے۔ پیر کے 30 سال سے زائد مقابلے میں آرمی نے پہلی، واپڈا نے دوسری اور ریلویز اور کے پی نے تیسری، پیر انڈر30 میں آرمی اول، پی اے ایف دوئم، واپڈا اور ہائیر ایجوکیشن سوئم اور ٹیم 30 سال سے زائد میں آرمی، پہلی واپڈا دوسری، ریلویز اور پی اے ایف تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

مکس پیر انڈر 30 میں آرمی پہلے، ہائیر ایجوکیشن دوسرے، واپڈا اور پی اے ایف تیسرے اور مکس ٹیم ایونٹ میں آرمی پہلی، واپڈا دوسری، سندھ اور کے پی تیسری پوزیشن حاصل کر سکیں۔ اسی طرح خواتین مقابلوں میں آرمی کی ٹیم پانچ کیٹگریز میں سونے کے تمغے اور واپڈا دو کیٹگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

متعلقہ عنوان :