آئی جی پنجاب کی ہدایت پرسنٹرل پولیس آفس میںآئے سائلین کی درخواستوں پر کارروائی

وہاڑی سے آئی ثمینہ بی بی ، لاہور کی آمنہ بی بی اورننکانہ کے محمد جاوید سمیت دیگرشہریوں کی درخواستوں پر فوری اندراج مقدمہ کا حکم جاری شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے 8787پر کال کے علاوہ صبح 9 سی4 بجے کے دوران آئی جی آفس بھی آ سکتے ہیں‘ اے آئی جی کمپلینٹس

جمعرات 14 نومبر 2019 17:55

آئی جی پنجاب کی ہدایت پرسنٹرل پولیس آفس میںآئے سائلین کی درخواستوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر شہریوں کو درپیش مسائل اور شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوسکے ۔ اسی سلسلے میںاے آئی جی کمپلینٹس عبادت نثار نے سنٹرل پولیس آفس آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ ، شیخوپورہ ، راولپنڈی ، سرگودھا ، وہاڑی اور لاہورسمیت دیگر شہروں سے آنے والوں کی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ۔اے آئی جی کمپلینٹس نے وہاڑی سے آئی ثمینہ بی بی ، لاہور کی آمنہ بی بی اورننکانہ کے محمد جاوید سمیت دیگرشہریوں کی درخواستوں پر فوری اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سرگودھا کے شہری چن سلطان کی تیسری بار تبدیلی تفتیش کی درخواست انویسٹی گیشن برانچ کو بھجوادی گئی ۔ شہریوں نے اندراج مقدمہ ، تبدیلی تفتیش سمیت مختلف مسائل کے حوالے سے کاروائی کے لئے درخواستیں دی تھیں جن پر فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔ اے آئی جی کمپلینٹس عبادت نثار نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے 8787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ کال ، ایس ایم ایس یا ڈاک شکایات رجسٹر کروانے کے علاوہ صبح 9 سی4 بجے کے دوران سنٹرل پولیس آفس بھی آ سکتے ہیں اور اپنی شکایات درج کروانے کے لئے انہیں کسی سفارش یا پہلے سے وقت لے کر آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سنٹرل پولیس آفس میں صوبے بھر کے شہریوں کی شکایات سنی اور انکے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں اور شکایات کے حل کے سسٹم کو موثر مانیٹرنگ کے ذریعے بہتر سے بہتر بنایا جار ہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :