انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائشیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے

جمعرات 14 نومبر 2019 17:55

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائشیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا کے لیے روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 9 سے 20 د سمبر تک ملائشیا میں جاری رہے گی۔
ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔
ممکنہ کھلاڑیوں کے نام:
 بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔