گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان کی ملاقات

جمعرات 14 نومبر 2019 18:05

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان کی ..
پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان جمعرات کے روز دورہ پشاورکے دوران پر گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنرشاہ فرمان کاکہناتھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع کے عوام ماضی کی طرح آج بھی اپنے کشمیری بھائیوںکی پشت پرکھڑے ہیں۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو اخلاقی اور سفارتی محاذوں پر بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بھارتی قیادت نے کشمیری عوام پر مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیںاور عالمی براداری پرزوردیا کہ مقبوضہ کشمیرکامسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر آزاد کشمیر مسعودخان نے کشمیری عوام کی حمایت پر خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔