پاکستان سٹیزن پورٹل نے سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کرنے والے سر فہرست 10 افسران کی فہرست جاری کر دی

جمعرات 14 نومبر 2019 18:05

پاکستان سٹیزن پورٹل نے سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کرنے والے سر فہرست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان سٹیزن پورٹل نے اداروں سے متعلق سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کرنے والے سر فہرست 10 افسران کی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) کے مینیجنگ ڈائریکٹر 74 ہزار 294 شکایات کے ازالے کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 33 ہزار 588 شکایات نمٹانے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، دیگر 8 افسران میں آئیسکو کے شکایات مینیجر نے 23 ہزار 571 شکایات، پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 22 ہزار 389 شکایات، فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 18 ہزار 514 شکایات، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین نے 12 ہزار 540 شکایات، گیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 11 ہزار 599 شکایات، حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نی 10 ہزار 945 شکایات، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 10 ہزار 369 اور چیف ایگزیکٹو افسر سیپکو نے 9 ہزار 182 شکایات کا ازالہ کیا۔