شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی مہلت،کیس کی مزیدسماعت 18نومبر تک ملتوی

جمعرات 14 نومبر 2019 18:07

شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ سیشن کب سے شروع ہورہا ہے۔جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیشن آج 11 بجے شروع ہوگا اور اگلا سیشن 13دسمبر کو ہوگا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آج کا سیشن کس مقصد کے لیے بلوایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ 9 آرڈیننسز پاس ہوئے ہیں 4 پر بحث ہوچکی ہے مزید 5 پر بحث ہونا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی جواب داخل کرانے کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی۔