Live Updates

وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی آلات و مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

جمعرات 14 نومبر 2019 18:07

وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی آلات و مشینری کی رعایتی ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر زیرو ٹیلج ڈرل، وتر سوئنگ ڈرل ،ڈرائی سوئنگ ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور سلیشرکی فراہم کر رہا ہے۔اس ضمن میں 5 سے ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکار جن کے پاس 50 ہارس پاور تک کا ٹریکٹر ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

خاندان کا صرف ایک فرد ) زرعی رقبہ مشترکہ ہونے کی صورت میں( مجوزہ سبسڈی سکیم کیلئے درخواست جمع کروا سکتا ہے۔درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات/ مشینری کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ کاشتکاراس سکیم کے ذریعے حاصل کردہ زرعی آلات/ مشینری کو3 سال تک کرایہ پر دوسرے کسانوں کو سہولت دینے کا پابند ہوگااور صرف زرعی مقصد کیلئے استعمال کرنے کا پابند ہوگا۔

(جاری ہے)

زرعی آلات و مشینری کی آلاٹمنٹ کے بارے آلاٹمنٹ کمیٹی/ ناظم اعلیٰ زراعت ) توسیع و تطبیقی( پنجاب کا فیصلہ حتمی ہوگا۔کاشتکار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک،زرعی رقبہ کی فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور100 روپے والے اشٹام پیپر پر بیان حلفی جمع کروانے کا پابند ہوگا۔مکمل درخواستیںاسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 30 نومبر2019 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ15 دسمبر2019 ،قرعہ اندازی کی آخری تاریخ20 دسمبر2019 جبکہ زرعی آلات/ مشینری بک کروانے کی آخری تاریخ10 جنوری2020 ہوگی۔مزید معلومات کے لئے خواہشمند حضرات042-9922779 یا042-99200734 پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئی9 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس سے صوبہ میں گندم کی اوسط پیداوار میں 7 من فی ایکڑ کا اضافہ ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :