راجہ پرویز اشرف کا سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو علاج کیلئے فوری بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ

ایک شخص تین مرتبہ وزیر اعظم رہا اس کی زندگی کا معاملہ آیا تو فائلوں میں لگ گئے ،جنیوا کنونشن کے تحت جنگی قیدیوں کا بھی علاج حق ہے ،نوازشریف تو کوئی جنگی قیدی بھی نہیں ،نوازشریف کو جہاں چاہیں علاج کی اجازت دیں، اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات 14 نومبر 2019 18:53

راجہ پرویز اشرف کا سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو علاج کیلئے فوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سابق وزیر عظم راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو علاج کیلئے فوری بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک شخص تین مرتبہ وزیر اعظم رہا اس کی زندگی کا معاملہ آیا تو فائلوں میں لگ گئے ،جنیوا کنونشن کے تحت جنگی قیدیوں کا بھی علاج حق ہے ،نوازشریف تو کوئی جنگی قیدی بھی نہیں ،نوازشریف کو جہاں چاہیں علاج کی اجازت دیں۔

جمعرات کو اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف نے درد بھری باتیں کی ہیں ،سیاستدان کو جوعزت ملنی چاہئے تھی نہیں ملی ،عزت نہ ملنے کے ذمہ دار بھی ہم ہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے چہروں پر خراشیں ڈالتے ہیں ،ایک شخص تین مرتبہ وزیر اعظم رہا اس کی زندگی کا معاملہ آیا تو فائلوں میں لگ گئے ،جنیوا کنونشن کے تحت جنگی قیدیوں کا بھی علاج حق ہے ،نوازشریف تو کوئی جنگی قیدی بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو جہاں چاہیں علاج کی اجازت دیں،آصف علی زرداری کو بھی متعدد بیماریاں لاحق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک بیمار شخص جو چل پھر بھی نہ سکتا اسے میڈیکل بورڈ کی سہولت نہیں دی جاسکتی ،آصف علی زرداری باہر بھی نہیں جانا چاہتے ،آصف علی زرداری تو ضمانت بھی نہیں کرانا چاہتے ۔ انہوںنے کہاکہ کلبوشن کو بھی علاج سے انکار نہیں کیا جاسکتا،ہم بھی کے پی کے میں حکومت بناسکتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے اہل خانہ کو کیوں نہیں دی جارہی ،بلاول بھٹو زرداری کو بھی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کی جارہیں۔