Live Updates

ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف مجرم قرار پائے ،مراد سعید

سال حکومت میں رہنے کے بعد ملک میں ایک ہسپتال نہیں بنا جہاں آپکا علاج نہیں ہوسکتا، تو غریب آدمی کا کیا بنے گا ہم کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان ہے، کیا لاہور کے ہسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ مریض مر جانا یاد نہیں ،پروڈکشن آرڈرز سپیکر کا مینڈیٹ ہے، وفاقی وزیر

جمعرات 14 نومبر 2019 18:53

ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف مجرم قرار پائے ،35 سال حکومت میں رہنے کے بعد ملک میں ایک ہسپتال نہیں بنا جہاں آپکا علاج نہیں ہوسکتا، تو غریب آدمی کا کیا بنے گا ہم کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان ہے، کیا لاہور کے ہسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ مریض مر جانا یاد نہیں ،پروڈکشن آرڈرز سپیکر کا مینڈیٹ ہے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کے خطاب کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں ہم کہتے ہیں ووٹر کو عزت دو ،پارلیمانی جمہوریت میں یہ روایت ہے کہ کمیٹی میں قانون سازی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک سال تک مواصلات کی کمیٹی اس لئے نہیں بننے دی گئی تاکہ اس کو چیئرمین بنایا جائے جس کا بھائی ٹھیکیدار ہے، ایسے کمیٹی اور قانون سازی نہیں ہوتی ۔

انہوںنے کہاکہ اور جب قانون سازی نہیں ہوگی تو ایوان نہیں چلے گا، ایوان نہ چلا تو ملک نہیں چلا کرتے ،صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہوسکتی، وزیراعظم نے خود اس معاملے پر منع کیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ میں بھی وزیراعظم یہی الفاظ استعمال کرتے ہیں ،صحت کے اوپر سیاست خود ن لیگ کررہی ہے، نواز شریف کو سزا ہم نے نہیں سپریم کورٹ کے 5 ججز نے سزا دی ،ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ مجرم قرار پائے ،میں پوچھتا ہوں کہ اگر آپ کو میاں صاحب کی جان پیاری ہے یا مال پیارا ہے، ہیلتھ یا ویلتھ ۔

انہوںنے کہاکہ 35 سال حکومت میں رہنے کے بعد اس ملک میں ایک ہسپتال نہیں بنا جہاں آپکا علاج نہیں ہوسکتا، تو غریب آدمی کا کیا بنے گا ،ہم کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان ہے، کیا لاہور کے ہسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ مریض مر جانا یاد نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کیا سندھ کے ہسپتال میں کتے کے کاٹنے سے بچہ ماں کی گود میں مرجائے، وہ پاکستانی نہیں تھا ،اپوزیشن کی مداخلت پر مراد سعیدنے شعر کے ذریعے جواب دیا ۔

مراد سعید نے کہاکہ آپ کہتے ہیں نواز شریف واپس آئینگی اس وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہے وہ واپس نہیں آرہا ،علی عمران کس کا داماد ہی وہ کیوں واپس نہیں آرہا ،حسن نواز، حسین نواز اور شہباز شریف کا بیٹا جو باہر ہے وہ واپس کیوں نہیں آرہے ،جو ایون فیلڈ ہاؤس کے مالک اور دیگر کرپشن میں ملوث ہیں وہ واپس کیوں نہیں آتے بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد کو چھوٹی بات نہیں کرنی چاہیے، تو وزیراعظم کے تمام بیانات کا حوالہ دیتے۔

مراد سعید نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے اور اپوزیشن میں میں بھی آواز اٹھاتا تھا ،ہماری گیس کی رائلٹی، بجلی کی فراہمی کیا ان کے دور میں آتی تھی،اپنے دور میں یہ ظلم کرتے تھے اور ظلم ہوا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پروڈکشن آرڈرز سپیکر کا مینڈیٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کارکے پراجیکٹ میں پاکستان کو جرمانہ ادا کرنا تھا مگر 1.2 ارب ڈالر عمران خان نے جرمانہ کے بچائے ۔

انہوںنے کہاکہ 4687 پاکستانی اسی ہفتے بیرون ملک سے رہا ہویے ہیں، اس کی بات نہیں کی جاتی ۔ انہوںنے کہاکہ1587 صرف سعودی عرب سے رہا ہوئے ،ریکوڈک کے 6 بلین ڈالر کا جو نقصان ہونے والا تھا وہ بھی عمران خان نے بچا دیا ہے ،سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ تیزی آئی اور ملک پہلے نمبر پہ پہنچ گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 28 درجے ترقی کے ساتھ اوپر چلا گیا اور پاکستان بزنس میں پہلے 10ویں نمبر پہ آگیا ،ایکسپورٹ بڑھا دی، امپورٹ کم کردی اور پاکستانی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے ،احساس پروگرام، نوجوان پروگرام شروع کردیا گیا ہے، کفالت سینٹر ہر حلقے میں قائم ہورہا ہے۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات