وزیرصحت پنجاب کاایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان

تقسیم کرنے کاحکم وینٹی لیٹرزکی فنگشنگ کویقینی بنایاجائے، انیستھیزٹکس کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں تعینات کیاجارہاہے‘ڈاکٹریاسمین راشد

جمعرات 14 نومبر 2019 19:01

وزیرصحت پنجاب کاایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پراجیکٹ ڈائریکٹرپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ اسدنعیم کوایک ہفتے کے اندرتمام ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں میڈیکل سامان تقسیم کرنے کاحکم دے دیاہے ۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی ایک ہفتے بعدتمام میڈیکل سامان کی تقسیم کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے۔

صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی کارکردگی بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید، پروجیکٹ مینیجرپی ایم یواسدنعیم، پروفیسرجاویدچوہدری، اکاونٹیبیلٹی ایڈوائزدڈاکٹرنعیم مجید، میاں زاہد ودیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوپروکیورمنٹ مینجمنٹ یونٹ کی اوورآل کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پروجیکٹ مینجرپی ایم یوذاتی طورپرڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرزجاکرترقیاتی منصوبوں بارے پیش رفت کی جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ آئندہ منگل کوہسپتالوں میں طبی سامان کی تقسیم بارے اجلاس طلب کیاجائے گا۔

تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی فنگشنگ کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کئے جانے والے انیستھیزٹکس کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں تعینات کیاجارہاہے۔ وئیرہاوسزمیں طبی سامان کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ بروقت طبی سامان سرکاری ہسپتالوں میں نہ پہچانے پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :