مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے ، ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، وزیراعلی محمود خان
جمعرات 14 نومبر 2019 19:51
(جاری ہے)
وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طورپر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے اس موقع پر بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور وہاں ہندو ں کی آبادکاری میں مصروف ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت تاثرات پیدا کئے ہیں۔ وزیراعلی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور یقین دلایا کہ پاکستان خصوصا خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیںہم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے پہلے بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکمت عملی کے ساتھ اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے تاہم وہ یہ بھی واضح کر چکے ہے کہ دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔دشمن مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر ناکام ہوچکا ہے ، وہ جتنی بھی کوشش کرلے اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ کشمیر اور پاکستان کے عوام پہلے بھی شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی مل کر دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔ ملاقات کے دوران سی پیک کی اہمیت ، بدلتے ہوئے منظر نامے اور خیبرپختونخو ااور آزاد کشمیر کے درمیان تجارتی وثقافتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ مانسہرہ سے میرپوربراستہ مظفر آباد تک موٹروے کا منصوبہ زیرغور ہے جو ایک طرف مانسہرہ کے مقام پرمرکزی شاہراہوںسے منسلک ہوگا اور دوسری طرف میرپور سے دینہ اور وہاں سے لاہور سے منسلک ہوگا، یہ ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک بن جائے گا جس کی وجہ سے ہم مزید قریب ہوجائیں گے اور باہمی تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام جغرافیائی اور ثقافتی طور پر بھی مزید مضبوط ہوجائیں گے ۔ وزیراعلی نے مذکورہ منصوبے کی اہمیت سے اتفاق کیا اور اپنی طرف سے اس منصوبے کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے کوشش کا یقین دلایا ۔ وزیراعلی نے مائنز اور منرل کے شعبے میں کشمیر ی صدر کی طرف سے باہمی تعاون کی پیش کش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنی شعبے میں بڑی استعداد موجود ہے ، ملک میں تیل کی مجموعی پیداوار کا 52 فیصد یہ صوبہ فراہم کرتا ہے ، قبائلی علاقوں میں بھی معدنی ذخائر کی ٹھیک ٹھاک استعداد موجود ہے ہم اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا دونوں مل کر اس شعبے میں باہمی تعاون کیلئے طریقہ کار وضع کرسکتے ہیں۔وزیراعلی نے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور عندیہ دیا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے ۔ ملاقات کے اختتام پر رہنماں کی طرف سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.