احتساب سے ڈر نہیں مگر احتساب غیرجانبدارانہ ہونا چاہیے‘ سید ناصرحسین شاہ

جمعرات 14 نومبر 2019 19:59

احتساب سے ڈر نہیں مگر احتساب غیرجانبدارانہ ہونا چاہیے‘ سید ناصرحسین ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں احتساب سے ڈر نہیں مگر احتساب غیرجانبدارانہ ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ادارہ ترقیات حیدرآباد کے کمیٹی روم میں ایچ ڈی اے کی 118 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے خلاف دائر کردہ تمام ریفرنسز بھی جھوٹ پر مبنی ہیں کیونکہ ہمیں عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے اس لئے ہمیں انصاف کی امید ہے تاہم آصف علی زرداری کی جانب سے اپنی ضمانت نہ لینے کا فیصلہ ایک قسم کا احتجاج ہے کیونکہ آصف علی زرداری بہت علیل ہیں اور انہیں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے‘ محمد نواز شریف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری ہمدردی محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کے حکومت کے خلاف دھرنے اور صوبائی سرحدوں کو سیل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کی پاکستان پیپلز پارٹی نے حمایت کی جبکہ سرحدوں کو سیل کرنے سے متعلق سندھ حکومت مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کرے گی۔ حیدرآباد میں ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور فنڈز کی کمی کے باعث کچھ اسکیمیں مکمل نہیں ہوسکی ہیں لیکن سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ان اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ایچ ڈی اے، واسا اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں غلط بھرتیاں کی گئی ہیں اور کچھ اداروں میں منظور کردہ آسامیوں سے زیادہ ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں جس کے باعث ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کی حق تلفی ہوئی اس وجہ سے ان کی تنخواہوں کا مسئلہ ہوا جس کے حل کے لیے وزیر اعلی سندھ سے بات کروں گا۔

گورننگ باڈی کے اجلاس سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی کے چیئرمین کی حیثیت سے میں نے گورننگ باڈی کو ازسر نو تشکیل دیے جانے کی ہدایت جاری کی ہیںاور لوکل گورنمنٹ کے تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بجٹ کی تیاری کیلئے لوکل گورنمنٹ کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ ایکسپرٹ کے مشورے کے ساتھ بجٹ تیار کریںقبل ازیں ایچ ڈی اے کی 118 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے تمام یوٹیلیٹی ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ سبسڈی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی آمدنی بڑھائیںگورننگ باڈی کے اجلاس میں ایچ ڈی اے ، واسا کی کارکردگی بجٹ، آمدنی، اخراجات اور دیگر امور پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جمال الدین جلالانی ،ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما صغیر قریشی،قاضی پاشا ،سید فیاض حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔