سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا دورہ

جمعرات 14 نومبر 2019 20:15

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا دورہ
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا دورہ کیا اور مئیر حیدرآباد سید طیب حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان ، پی پی کے ڈسٹرکٹ عہدیدارانصغیر قریشی ، پاشا قاضی ودیگر رہنما تھے ۔

ملاقات میں مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ودیگر مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹو پی کے تحائف پیش کئے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے شہر حیدرآباد اور بلدیہ اعلیٰ کو درپیش مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑ ا شہر اور ایک اہم تجارتی مرکز بھی ہے مگر اس کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی گرانٹ اور ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کئے گئے حالیہ بارشوں کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ صاحب نے بھی یقین دہانی کرائی تھی مگر تاحال اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہو ا ہے شہر کی حالت ناگفتہ بیاں ہے کچرے کو ڈمپ کرنے کیلئے لینڈ فیلڈ کا مسئلہ بھی درپیش ہے جبکہ میونسپل کاپوریشن کو اس کا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے OZTشیئر بھی ملازمین کی تنخواہ سے کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے بیٹرمنٹ ٹیکس بھی باقاعدہ نہیں دیا جارہا ہے شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مئیر حیدرآباد سید طیب حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال قدرے بہتر نظر آئی جو اس بات کی علامت ہے کہ آپ اور آپ کی ٹیم شہر کی بہتری کیلئے کوشاں ہے انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے بنیادی مسائل کے ادارے ہیںان کو مضبوط بناکر ہی ہم شہریوں کو ریلیف فراہم کرسکتے ہیں آپ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہماری بھی کوشش ہے کہ حیدرآباد کے مسائل کو حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ کچرے کو ڈمپ کرنے کیلئے لینڈ فیلڈ اور او زیڈ ٹی شیئر کو بڑھانے سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مل جل کر اقدامات کئے جائیں گے۔